لگژری گاڑی والوں کیلئے مشکلات،ہائی آکٹین فیول پرلیوی 100 روپے سے بڑھاکر 300 روپے فی لیٹرکردی گئی

Date:

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر پٹرولیم لیوی میں بڑا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ہائی آکٹین فیول پر لیوی 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جس کے بعد مجموعی لیوی 305 روپے 37 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ اس سے قبل یہ 105 روپے 37 پیسے فی لیٹر تھی۔ نئی قیمت کے بعد ملک میں ہائی آکٹین فیول کی قیمت 535 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق یہ فیصلہ ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس کا مقصد اضافی آمدن حاصل کرنا اور مالی نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ عام صارفین کو ریلیف دینے کے لیے ریگولر پیٹرول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ اور فضائی کرایوں پر بھی اس فیصلے کے اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔

مزید کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے حکومت کو ماہانہ تقریباً 9 ارب روپے کی بچت ہوگی، جسے عوامی ریلیف کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مہاراشٹر میں وین اور سیمنٹ مکسر کے درمیان خوفناک حادثہ، 11 افراد جاں بحق

بھارتی ریاست مہاراشٹراکے ضلع تھانے میں ایک افسوسناک ٹریفک...

امریکا اور ایران کے مذاکراتی وفود رواں ہفتے اسلام آباد واپس آئیں گے،رائٹرز کا دعویٰ

عالمی خبر ایجنسی  رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ...

چین کی بیرونی تجارت کا مضبوط آغاز، پہلی سہ ماہی میں 15 فیصد اضافہ

چین کی بیرونی تجارت نے رواں سال کی پہلی...