پمز کے میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بینائی کو تسلی بخش قرار دے دیا

Date:

اسلام آباد: پمز کے میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بینائی کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق عمران خان کو ان کی رضامندی سے پمز منتقل کیا گیا، جہاں ان کی آنکھ کے علاج کا تیسرا مرحلہ مکمل کرتے ہوئے اینٹی وی ای جی ایف انجیکشن دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ پروسیجر آپریشن تھیٹر میں تمام حفاظتی تدابیر اور طے شدہ پروٹوکولز کے تحت انجام دیا گیا۔

معائنے کے بعد میڈیکل بورڈ نے رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بینائی کو اطمینان بخش قرار دیا، جبکہ انجیکشن کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی 24 فروری کو انہیں اڈیالہ جیل سے پمز منتقل کیا گیا تھا، جہاں آنکھوں کے معائنے کے بعد انہیں انجیکشن کی دوسری خوراک دی گئی تھی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے مطابق پروسیجر سے قبل کارڈیالوجسٹ کنسلٹنٹ نے ایکوکارڈیوگرافی اور ای سی جی ٹیسٹ کیے جن کے نتائج نارمل آئے۔ دورانِ علاج اور بعد ازاں عمران خان کے تمام وائٹل سائنز مستحکم رہے اور کنسلٹنٹ فزیشن نے بھی انہیں طبی طور پر مستحکم قرار دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی افواج ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کیلئےمکمل طور پر تیار ہیں،ڈین کین

واشنگٹن: امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ڈین کین...

ایران نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملےکیے تو سخت جواب دیا جائیگا،پیٹ ہیگستھ

واشنگٹن: امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے آبنائے ہرمز...

آبنائےہرمز عالمی گزرگاہ ہے، اسے کوئی بھی ملک کنٹرول نہیں کرسکتا،مارکو روبیو

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ  مارکو روبیو نے کہا ہے...

آبنائے ہرمز میں ایران کی بادشاہی،ایک وارننگ کال پر امریکی جنگی جہاز رفو چکر

ایرانی بحریہ نے مبینہ طور پر ایک امریکی جنگی...