پاکستان کا شاندار کردار،ایران کا آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کا اعلان

Date:

ایران نے لبنان میں جاری جنگ بندی کے تناظر میں ایک اہم اقدام کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کو کمرشل جہازوں کے لیے دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے عالمی تجارتی سرگرمیوں میں بہتری کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے باقی عرصے کے دوران یہ بحری راستہ کھلا رہے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس دوران جہازوں کی آمد و رفت بلا تعطل جاری رہے گی، تاہم تمام بحری جہازوں کو ایران کی بندرگاہوں اور بحری امور سے متعلق اداروں کی جانب سے مقرر کردہ مخصوص اور محفوظ راستوں کی پابندی کرنا ہوگی۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور عالمی سطح پر تجارتی نظام کو بحال رکھنے کے مقصد سے کیا گیا ہے، تاکہ توانائی کی ترسیل اور دیگر تجارتی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کی ایک نہایت اہم گزرگاہ ہے، اور اس کی بندش یا بحالی کے اثرات براہِ راست عالمی معیشت اور توانائی کی منڈیوں پر مرتب ہوتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

، ٹرمپ کا پیغام,شکریہ پاکستان، شکریہ وزیراعظم، شکریہ فیلڈ مارشل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب...

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی...

معاہدے میں ایران کو کسی قسم کی مالی ادائیگی شامل نہیں ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ...