، ٹرمپ کا پیغام,شکریہ پاکستان، شکریہ وزیراعظم، شکریہ فیلڈ مارشل

Date:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں پاکستان اور اس کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ “شکریہ پاکستان، شکریہ وزیراعظم، شکریہ فیلڈ مارشل، دونوں شاندار شخصیات ہیں۔”

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج کا دن پوری دنیا کے لیے ایک اہم اور مثبت دن ہے۔ انہوں نے خطے میں تعاون پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اورقطر کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔

امریکی صدر کے مطابق ایران نے امریکا کے تعاون سے آبنائے ہرمز میں موجود سمندری بارودی سرنگیں ہٹا دی ہیں یا ہٹانے کا عمل جاری ہے، جس سے بحری آمد و رفت بحال ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کا معاملہ حل ہونے کے بعد نیٹو کی جانب سے رابطہ کیا گیا، تاہم اب امریکا کو کسی اضافی مدد کی ضرورت نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “جب ضرورت تھی تو وہ مؤثر کردار ادا نہ کر سکے اور صرف کاغذی کارروائی تک محدود رہے۔”

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کا خیرمقدم کر چکے ہیں۔ ان کے مطابق یہ بحری گزرگاہ اب مکمل طور پر فعال ہے اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے تیار ہے، تاہم حتمی معاہدے تک ایران کی بحری ناکہ بندی برقرار رہے گی۔

امریکی صدر نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ جلد طے پا جائے گا، کیونکہ بیشتر اہم نکات پر پہلے ہی اتفاق ہو چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی...

معاہدے میں ایران کو کسی قسم کی مالی ادائیگی شامل نہیں ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ...

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے نئی ہدایات جاری

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے آبنائے ہرمز سے...