Reema Khan نے انکشاف کیا ہے کہ لندن میں Shah Rukh Khan کے ساتھ اسٹیج پرفارمنس کے دوران انہوں نے دو شرائط کے ساتھ کام کیا اور اس دلچسپ قصے کی تفصیلات جیو پوڈکاسٹ میں بیان کیں۔
اداکارہ کے مطابق جب وہ لندن میں ہمایوں سعید، شاہ رخ خان اور Preity Zinta کے ساتھ اسٹیج ریہرسل میں
مصروف تھیں تو شاہ رخ خان نے خود انہیں کندھے پر ہاتھ رکھ کر سلام کیا اور خوش آمدید کہا، جبکہ پریتی زنٹا نے بھی انہیں گلے لگا کر ریہرسل میں شامل ہونے کی دعوت دی، جس کے بعد سب نے مل کر ریہرسل کی اور پاکستان بھارت کے موضوع پر بھی گفتگو ہوئی۔
ریما خان نے بتایا کہ انہیں اس پرفارمنس کے لیے گلیمرس لباس کی پیشکش کی گئی تھی، لیکن انہوں نے اپنی ثقافت کا حوالہ دیتے ہوئے شلوار قمیض اور دوپٹہ پہننے پر اصرار کیا اور یہ اپنی پہلی شرط قرار دی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دوسری شرط یہ تھی کہ اگر اسٹیج پر بھارتی پرچم کو نمایاں انداز میں دکھایا جا رہا ہے تو اسی پیمانے پر پاکستان کا پرچم بھی دکھایا جائے، بصورت دیگر وہ کسی بھی متبادل پر رضامند نہیں ہوں گی۔
اداکارہ کے مطابق اس پوری پرفارمنس کا تجربہ خوشگوار رہا اور فنکاروں کے درمیان باہمی محبت اور احترام کا ماحول دیکھنے کو ملا۔


