پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-3 کامیابی سے خلا میں بھیج دیا

Date:

پاکستان نے چین کے تیان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-3 کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے، جسے ملک کے خلائی پروگرام میں ایک اہم اور تاریخی سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کامیابی پاکستان کی خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی کی جانب تیز پیش رفت کا واضح ثبوت ہے، جبکہ سپارکو نے بھی اس کامیاب لانچ کا باضابطہ اعلان کیا۔

سیٹلائٹ EO-3 شہری منصوبہ بندی، قدرتی آفات کی نگرانی، غذائی تحفظ اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے تجزیے کے لیے جدید تصویری ڈیٹا فراہم کرے گا، جس سے مختلف قومی اور ترقیاتی شعبوں میں فیصلہ سازی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

اس پیش رفت کے نتیجے میں ایک مربوط ارتھ آبزرویشن سسٹم کی بنیاد بھی رکھی جائے گی، جو مستقبل میں سائنسی تحقیق اور پائیدار سماجی و معاشی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے سپارکو کے انجینئرز اور سائنسدانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو سراہا اور خلائی شعبے میں پاکستان کے دیرینہ دوست ملک چین کے مسلسل اور غیر متزلزل تعاون کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی عازمینِ حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا

ایرانی عازمینِ حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ...

ایران امریکا مذاکرات: ٹرمپ کا بیان، وٹکوف اور کشنر کا پاکستان دورہ منسوخ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ...

ایرانی ذرائع: امریکا کے زائد مطالبات ناقابلِ قبول، ایران کا واضح مؤقف

ایرانی سفارتی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ امریکا...

ایرانی وزیر خارجہ: پاکستان کا دورہ سودمند، امریکا کی سفارتی سنجیدگی پر سوال برقرار

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے حالیہ دورۂ...