پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کو کامیابی سے خلا میں بھیج دیا۔

Date:

پاکستان نے خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیٹلائٹ کو تیان سیٹلائٹ لانچ سینٹر، چین سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر تیار کردہ ای او تھری سیٹلائٹ کی لانچنگ پاکستان کے لیے ایک اور اہم سنگِ میل ہے، جو ملک کے خود انحصاری، جدید ٹیکنالوجی اور خلائی شعبے میں ترقی کے سفر کی عکاسی کرتی ہے۔

بیان کے مطابق یہ جدید سیٹلائٹ شہری منصوبہ بندی، قدرتی آفات سے نمٹنے، زرعی ترقی، غذائی تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے جدید تصویری ڈیٹا فراہم کرے گا، جس سے مختلف قومی اداروں کو مؤثر فیصلے کرنے میں مدد ملے گی۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ای او تھری کی کامیاب لانچ ایک مربوط ارتھ آبزرویشن سسٹم کی بنیاد ثابت ہوگی، جو مختلف شعبوں میں قومی ترجیحات کے حصول اور پائیدار سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

دوسری جانب سپارکو نے بھی اس تاریخی کامیابی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے اسے ملکی خلائی پروگرام کے لیے بڑی پیش رفت قرار دیا ہے۔

اس تاریخی موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سپارکو کے انجینئرز اور سائنسدانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور عزم کو سراہا، جبکہ خلائی شعبے میں پاکستان کے دیرینہ دوست چین کے مسلسل تعاون کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی عازمینِ حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا

ایرانی عازمینِ حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ...

پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-3 کامیابی سے خلا میں بھیج دیا

پاکستان نے چین کے تیان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے...

ایران امریکا مذاکرات: ٹرمپ کا بیان، وٹکوف اور کشنر کا پاکستان دورہ منسوخ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ...

ایرانی ذرائع: امریکا کے زائد مطالبات ناقابلِ قبول، ایران کا واضح مؤقف

ایرانی سفارتی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ امریکا...