امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کانگریس کو ایک خط میں آگاہ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مسلح کشیدگی اب ختم ہو چکی ہے۔
خط میں کہا گیا کہ 28 فروری سے شروع ہونے والی کشیدگی میں کمی آ گئی ہے، تاہم تنازع مکمل طور پر ختم ہونے کے بارے میں ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کی انتظامیہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، اگرچہ بعض حالات میں کشیدگی دوبارہ بڑھنے کا امکان بھی موجود رہ سکتا ہے۔
سیاسی و دفاعی ماہرین کے مطابق، امریکی فوجیوں کی خطے میں موجودگی کے باوجود اس نوعیت کا بیان دینے سے ٹرمپ انتظامیہ کو ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے کانگریس سے باضابطہ منظوری لینے کی آئینی پیچیدگیوں سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔
یہ خط امریکی کانگریس کے اسپیکر مائیک جونسن اور سینیٹ کے صدر چک گراسلے کے نام ارسال کیا گیا۔


