امریکا نے مشرق وسطیٰ کے ممالک کو اسلحہ اور فوجی آلات فروخت کرنےکی منظوری دیدی

Date:

امریکا نے مشرقِ وسطیٰ کے اپنے اتحادی ممالک کو اربوں ڈالر مالیت کا اسلحہ اور فوجی ساز و سامان فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اس مجوزہ دفاعی پیکیج کی مجموعی مالیت تقریباً 8 ارب 60 کروڑ ڈالر ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کویت کو ڈھائی ارب ڈالر مالیت کا بیٹل کمانڈ سسٹم اور اس سے متعلقہ دفاعی آلات فروخت کرنے کی اجازت دی ہے۔

اسی طرح اسرائیل کے لیے 99 کروڑ 24 لاکھ ڈالر مالیت کے ایڈوانسڈ پریسیژن کِل ویپن سسٹم کی فروخت کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق قطر کو 4 ارب ایک کروڑ ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل فراہم کیے جائیں گے، جبکہ متحدہ عرب امادات کو 14 کروڑ 76 لاکھ ڈالر مالیت کے ایڈوانسڈ پریسیژن کِل ویپن سسٹمز فروخت کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی اور سکیورٹی خدشات کے تناظر میں امریکا اپنے اتحادی ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایک لیٹر پیٹرول اور اسپیڈ ڈیزل پرحکومت کتنا ٹیکس اور منافع کماتی ہے،ہوشربا انکشاف

اسلام آباد میں جاری حکومتی مالیاتی تفصیلات کے مطابق...

امریکا کا جرمنی سےاپنے 5 ہزار فوجیوں کو نکالنے کا اعلان

امریکی وزارت جنگ  نے اعلان کیا ہے کہ امریکا...

ایران کیساتھ جنگ ختم ہو گئی، ٹرمپ کا کانگریس کو خط

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کانگریس کو ایک...