امریکا سے کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے، ہم تیار ہیں،خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز

Date:

ایران نے امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ کے خدشات ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کسی بھی ممکنہ امریکی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے  فارس نیوز ایجنسی کے مطابق خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے بریگیڈیئر جنرل سردار جعفر اسدی نے اپنے بیان میں کہا کہ ماضی کے تجربات سے واضح ہوتا ہے کہ امریکا کسی بھی معاہدے کی مکمل پاسداری نہیں کرتا، اسی لیے دونوں ممالک کے درمیان دوبارہ کشیدگی یا تصادم کے امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں نہ صرف ایرانی مسلح افواج بلکہ عوام اور مختلف سیاسی دھڑے بھی متحد ہیں، حتیٰ کہ وہ گروہ بھی جو ماضی میں اختلافات رکھتے تھے، اب قومی مؤقف پر یکجا دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کی حالیہ مذاکراتی تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق تہران نے جمعرات کی شام اپنی نئی مسودہ تجویز پاکستان کے حوالے کی، تاہم اس کی تفصیلات تاحال ظاہر نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے تہران میں سفارتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب فیصلہ امریکا کے ہاتھ میں ہے کہ وہ سفارت کاری کا راستہ اپناتا ہے یا تصادم کی پالیسی جاری رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران دونوں امکانات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران کا خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں نئے بحری قواعد کا اعلان

ایران نے خلیج فارس اور عالمی سطح پر انتہائی...

چین نے ایرانی تیل خریدنے والی کمپنیوں پر عائد نئی امریکی پابندیوں کو مسترد کردی

 چین نے ایرانی تیل خریدنے والی کمپنیوں پر عائد...

مختلف ایئرلائنز نے اندرون ملک کرایوں میں کمی کردی

لاہور سمیت ملک بھر میں فضائی سفر کرنے والے...