ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے امریکا کو سخت الفاظ میں انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی افواج اور طیارہ بردار جہازوں کے “قبرستان” کے لیے تیار رہے۔
محسن رضائی نے امریکا کو دنیا کا واحد بحری قزاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک طیارہ بردار جنگی جہازوں کے ذریعے طاقت کا مظاہرہ کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ “قزاقوں کا مقابلہ کرنے کی ہماری صلاحیت، جنگی جہازوں کو ڈبونے کی صلاحیت سے کم نہیں ہے۔”
انہوں نے اصفہان میں چھوڑے گئے امریکی طیاروں کے ملبے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اپنے فوجیوں اور بحری جہازوں کے انجام پر بھی غور کرنا چاہیے، کیونکہ وہ ایک بڑے نقصان کا سامنا کر سکتا ہے۔


