پاکستان اور بنگلادیش نے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔

Date:

پاکستان اور بنگلادیش نے منشیات اور نشہ آور اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت دونوں ممالک انٹرنل سیکیورٹی، سول آرمڈ فورسز کی تربیت اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر متفق ہوئے ہیں۔

ڈھاکا میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور بنگلادیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد کے درمیان ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جبکہ سیکرٹری لیول پر جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے بنگلادیش کو پاکستان کے سیف سٹی منصوبے میں مکمل تعاون کی پیشکش کی اور اپنے ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

مزید برآں، ملاقاتوں میں تجارت، ثقافت، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل جدت اور خواتین کی کاروباری سرگرمیوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا، جبکہ دونوں ممالک نے عوامی سطح پر روابط اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستانی منی ایچر آرٹسٹ ماہین الہٰی کے فن پاروں کی لندن میں نمائش کا انعقاد۔

لندن میں پاکستانی منی ایچر آرٹسٹ ماہین الہٰی کے...

امریکی ائیرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران طیارہ رن وے پر موجود شخص سے ٹکرا گیا۔

امریکی ریاست کولوراڈو کے ڈینور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایک...