اسرائیل نے ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے عراق میں خفیہ اڈہ قائم کر رکھا تھا، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ

Date:

امریکی اخبار  دی وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف ممکنہ جنگی کارروائیوں کے لیے عراق کے صحرائی علاقے میں ایک خفیہ فوجی اڈہ قائم کر رکھا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس مبینہ خفیہ اڈے پر اسرائیلی اسپیشل فورسز تعینات تھیں جبکہ یہ مقام اسرائیلی فضائیہ کے لیے لاجسٹک اور آپریشنل مرکز کے طور پر بھی استعمال کیا جا رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق اڈے پر ضروری عسکری سازوسامان اور معاونت کے انتظامات موجود تھے تاکہ خطے میں کارروائیوں کو مؤثر انداز میں جاری رکھا جا سکے۔

اخبار نے مزید دعویٰ کیا کہ اس اڈے پر سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھی تعینات تھیں، جن کا مقصد کسی ممکنہ فضائی حادثے یا اسرائیلی پائلٹ کے طیارہ گرنے کی صورت میں فوری امداد اور انخلا کو یقینی بنانا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ کے آغاز میں عراقی فوج اس خفیہ اڈے کے قریب پہنچ گئی تھی، تاہم اسرائیلی فورسز نے مبینہ طور پر فضائی حملے کر کے عراقی اہلکاروں کو علاقے سے دور رکھا تاکہ اڈے کی موجودگی اور اس کی سرگرمیاں منظرِ عام پر نہ آسکیں۔

تاہم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے اس رپورٹ پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related