ایران کے خلاف جاری بحری ناکہ بندی کے دوران اب تک 58 تجارتی جہازوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے،سینٹکام

Date:

امریکی سینٹرل کمانڈ  (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری بحری ناکہ بندی کے دوران اب تک 58 تجارتی جہازوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے جبکہ 4 بحری جہازوں کو غیر فعال بھی کیا گیا ہے۔

سینٹکام کے مطابق اس کارروائی کا مقصد ایران کی بندرگاہوں سے آنے اور جانے والے بحری جہازوں کی نقل و حرکت محدود کرنا ہے تاکہ تہران پر دباؤ میں اضافہ کیا جا سکے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ایران کو اس کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات پر آمادہ کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

بیان کے مطابق بحری ناکہ بندی کے دوران مشتبہ جہازوں کی نگرانی اور روک تھام کے لیے خطے میں امریکی بحری سرگرمیوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف یہ بحری ناکہ بندی اپریل کے آغاز میں شروع کی تھی، جسے مبصرین ایران پر سفارتی اور اقتصادی دباؤ بڑھانے کی ایک بڑی کوشش قرار دے رہے ہیں تاکہ تہران کو جوہری پروگرام کے معاملے پر مذاکرات کی میز پر لایا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related