محبت اہم مگر اپنے کیرئیر اور اہداف پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرونگی، دنانیر مبین

Date:

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ  دنانیر مبین نے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں محبت کو اہمیت تو دیتی ہیں، تاہم اپنے کیرئیر اور اہداف پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے دنانیر مبین نے کہا کہ وہ کسی شخص کو حاصل کرنے کے لیے خود کو تبدیل کرنے یا اپنی پیشہ ورانہ زندگی کو متاثر کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ اپنے کام، ترقی اور بہتر زندگی گزارنے پر مرکوز ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کی زندگی میں اس وقت بہت سے اہم کام ہو رہے ہیں اور اگرچہ محبت بھی زندگی کا ایک خوبصورت حصہ ہے، لیکن وہ کبھی محبت کو اپنی ترجیح بنا کر اپنے خوابوں اور کیرئیر کو نقصان نہیں پہنچائیں گی۔

مداحوں کی جانب سے مختلف اداکاروں کے ساتھ نام جوڑے جانے سے متعلق سوال پر دنانیر مبین نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ لوگ ڈراموں کو اتنی دلچسپی سے دیکھتے ہیں، تاہم اس قسم کی افواہوں سے ان کی فیملی متاثر ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین اکثر ایسی خبروں پر پریشان ہو جاتے ہیں اور سوال کرتے ہیں کہ اس طرح کی باتیں کیوں کی جا رہی ہیں، جس کی وجہ سے بعض اوقات صورتحال مشکل بھی ہو جاتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ایران ڈیل سے متعلق بڑا دعویٰ:

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس  نے ایران  ڈیل...

حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7فیصد اضافے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ...

حکومت نےمالی سال 2026-27 کا 18 ہزار 771 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کر دیا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں...