ایران کے مقابلے میں امریکہ کی شکست کو تاریخ میں لکھا جائے گا: ایڈمیرل حبیب الله سیّاری

Date:

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  ایران کی فوج کے چیف کوآرڈینیشن کمانڈر ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ امریکہ کو ایران کی جنگ میں تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایران کی شہری ہوابازی کے ادارے کے سربراہ سے ملاقات کے دوران ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے بحریہ کے دنا جہاز کے شہیدوں کے جسد خاکی کو وطن واپس لانے میں ایران کے سول ایویئیشن ادارے کے رضاکارانہ اقدام کی قدردانی کی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے بحریہ کے شہیدوں کو اپنے شانوں پر اٹھا کر، ملک کے سپاہیوں کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

فوج کے چیف کوآرڈینیشن کمانڈر نے ایران کی بحریہ کے بڑے کارناموں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے شہید سپریم لیڈر کے اس بیان کی جانب اشارہ کیا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ایران کی بحری فورس نے تمام پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود بحیرہ احمر، باب المندب، بحیرہ روم اور دوسری جگہوں پر اپنی موجودگی کو یقینی بنایا جسے دیکھ کر دشمن طاقتیں اور خطے کے ممالک حیران رہ گئے اور بحریہ نے خود کو علاقے کی ریاستوں کے لیے نمونہ عمل ثابت کیا۔

ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے زور دیکر کہا کہ ایران کی مسلح افواج کے ایثار اور شاندار استقامت نیز ملک کے سپاہیوں کو حاصل عوامی حمایت کے نتیجے میں امریکہ اپنے تمام وسائل اور اپنی ظاہری طاقت کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے مقابلے میں شکست کھائے گا اور اس شکست کے بارے میں تاریخ میں لکھا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مانسہرہ سے چلاس موٹروے میں کیا کچھ شامل ہوگا؟

وفاقی وزیر کو اجلاس کے دوران ملک میں جاری...

امریکی ارکان کانگریس نے ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کی قرارداد منظور کردی

امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان میں ایران کے خلاف...