پاکستان پر اعتماد نہیں،واقعی ایرانی طیارے پاکستان میں ہیں، تو ہمیں ثالثی کیلئےکوئی اور ملک تلاش کرنی ہوگی،لڈسے گراہم

Date:

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے پاکستان اور ایران سے متعلق ایک سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پاکستان پر اعتماد نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر واقعی ایرانی طیارے پاکستانی فضائی اڈوں پر موجود ہیں تو یہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور ایسے حالات میں ثالثی کے لیے کسی دوسرے ملک کی تلاش کرنا ہوگی۔

لِنڈسے گراہم نے مزید کہا کہ یہ کوئی حیران کن بات نہیں کہ موجودہ معاملہ کسی نتیجے تک نہیں پہنچ رہا، کیونکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور باہمی بداعتمادی نے سفارتی کوششوں کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔

امریکی سینیٹر کے اس بیان کے بعد سیاسی و سفارتی حلقوں میں نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔ مبصرین کے مطابق واشنگٹن میں بعض حلقے پاکستان اور ایران کے ممکنہ عسکری تعاون پر تشویش رکھتے ہیں، جبکہ پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے اب تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات خطے کی صورتحال کو مزید حساس بنا سکتے ہیں، خصوصاً ایسے وقت میں جب مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں سکیورٹی خدشات پہلے ہی بڑھ چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مانسہرہ سے چلاس موٹروے میں کیا کچھ شامل ہوگا؟

وفاقی وزیر کو اجلاس کے دوران ملک میں جاری...

امریکی ارکان کانگریس نے ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کی قرارداد منظور کردی

امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان میں ایران کے خلاف...