جارحیت کا پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور، سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا،سپاہ پاسداران انقلاب

Date:

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے ایک بار پھر سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور، سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

دارالحکومت تہران کے دفاع کی ذمہ دار سپاہ پاسداران کے "محمد رسول اللہ” کور کے کمانڈر حسن حسن زادہ نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج اب ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیار اور مضبوط پوزیشن میں ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق حسن زادہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر دشمن نے کسی بھی قسم کی غلطی یا حملے کی کوشش کی تو ایران کی مسلح افواج ایسا “سخت، تکلیف دہ اور فیصلہ کن جواب” دیں گی جس کے اثرات پہلے سے زیادہ شدید ہوں گے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایرانی افواج کی جوابی کارروائی نہ صرف طاقتور ہوگی بلکہ دشمن کے لیے انتہائی مہنگی بھی ثابت ہوگی۔

واضح رہے کہ "محمد رسول اللہ” کور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا اہم یونٹ ہے جو تہران اور اس کے گرد و نواح کے دفاع کی ذمہ داری سنبھالتا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے اور خطے میں ممکنہ فوجی تصادم کے خدشات پر عالمی تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایران کا اہم دورہ مکمل، مذاکرات میں اہم پیش رفت

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی...

اب تک 15 لاکھ 18 ہزار 153 سے زائد بین الاقوامی حاجی مملکت پہنچ چکے ہیں،سعودی حکام

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگی حالات کے...

ایران نے امریکا کو دو مرحلوں پر مشتمل ایک نئی تجویز پیش کر دی؟

ایران نے امریکا کو دو مرحلوں پر مشتمل ایک...

وزیرِ اعظم شہباز شریف چار روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے

وزیرِ اعظم شہباز شریف چار روزہ سرکاری دورے پر...