فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایران کا اہم دورہ مکمل، مذاکرات میں اہم پیش رفت

Date:

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کا مختصر مگر انتہائی اہم سرکاری دورہ مکمل کر لیا، جہاں انہوں نے ایرانی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا جب 8 اپریل 2026 کی جنگ بندی کے بعد بھی خطے میں کشیدگی برقرار ہے، اور پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مثبت سفارتی رابطوں کے فروغ کے لیے ثالثی کی کوششوں میں مصروف ہے۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں خطے میں امن و استحکام کے قیام، جاری مشاورتی عمل کو تیز کرنے اور کسی حتمی مفاہمت تک پہنچنے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ملاقاتیں مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئیں، جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والے مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جسے حتمی سمجھوتے کی جانب ایک حوصلہ افزا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

ایرانی قیادت نے علاقائی مسائل کے پرامن حل اور مذاکرات کے فروغ میں پاکستان کے مخلصانہ اور تعمیری کردار کو سراہا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران آمد پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے ان کا استقبال کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مانسہرہ سے چلاس موٹروے میں کیا کچھ شامل ہوگا؟

وفاقی وزیر کو اجلاس کے دوران ملک میں جاری...

امریکی ارکان کانگریس نے ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کی قرارداد منظور کردی

امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان میں ایران کے خلاف...