ایران امریکا مذاکرات: اگلے دور کی میزبانی پاکستان کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان

Date:

وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جلد پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہوگا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور توقع ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کا اگلا مرحلہ جلد پاکستان میں ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امن کوششوں کو سراہتے ہیں۔ ان کے مطابق صدر ٹرمپ نے خطے میں امن کے لیے مختلف اسلامی ممالک کے رہنماؤں سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی صدر ٹرمپ کے ساتھ گفتگو میں پاکستان کی نمائندگی کی، اور ان کی کوششیں قابلِ قدر ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ زیادہ تر معاملات طے پا چکے ہیں اور معاہدے کے اعلان کی توقع جلد کی جا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related