ایران پرامریکی حملوں کے باوجود معاہدے پر مذاکرات اب بھی قطر میں جاری ہیں، مارکو روبیو

Date:

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ جنوبی ایران کے بندرگاہی شہر بندر عباس پر امریکی حملوں کے باوجود ایران کے ساتھ معاہدے پر مذاکرات اب بھی قطر میں جاری ہیں۔

بھارت کے شہرجے پور کے سرکاری دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روبیو نے کہا آج قطر میں کچھ مذاکرات ہوئے ہیں، اب دیکھتے ہیں کہ کیا ہم پیش رفت کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہااس وقت کافی بات چیت اور دستاویز کی مخصوص زبان پر آگے پیچھے تبادلہ خیال ہو رہا ہے، اس لیے اس میں چند دن لگ سکتے ہیں۔
روبیو کے مطابق صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ یا تو وہ ایک اچھا معاہدہ کریں گے یا پھر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز کا کھلا رہنا انتہائی اہم ہے، اور یہ آبی گذرگاہ “ایک نہ ایک طریقے سے کھولی جائے گی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related