ایران امریکا سےتمام منجمد اثاثوں کی بحالی چاہتا ہے،بغیر کسی شرط کے واپس کیے جانے چاہئیں،علی باقری کنی

Date:

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نائب سیکریٹری علی باقری کنی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکا سے ’ایران کے تمام منجمد اثاثوں کی رہائی‘ چاہتا ہے۔

انہوں نے اسےایرانی قوم کا قانونی حق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے اثاثے مکمل اور بغیر کسی شرط کے واپس کیے جانے چاہئیں۔

یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کابینہ اجلاس کے دوران زور دے کر کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے کسی بھی ممکنہ معاہدے کی مذاکراتی عمل میں پابندیوں میں نرمی یا تہران کو رقم کی منتقلی پر بات نہیں ہوگی۔

ایران پر امریکی پابندیوں میں نرمی کے امکان سے متعلق ایک صحافی کے سوال پر ٹرمپ نے کہاہم نہ پابندیاں نرم کرنے پر بات کر رہے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی رقم دینے پر۔ جس رقم پر وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ان کی ہے، اس پر ہمارا کنٹرول ہے اور ہم یہ کنٹرول برقرار رکھیں گے۔

ٹرمپ نے مزید کہاجب بھی وہ (ایران) درست رویہ اپنائیں گے اور صحیح اقدامات کریں گے، ہم انہیں ان کے پیسوں تک رسائی کی اجازت دیں گے۔

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نائب سیکریٹری نے بدھ کے روز ماسکو میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر سوئٹزرلینڈ کے قومی سلامتی کے مشیر گیبریل لوچنگر سے بھی ملاقات کی۔

سوئٹزرلینڈ ایران میں امریکی مفادات کا محافظ ملک ہے، کیونکہ اسلامی انقلاب کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ سفارتی تعلقات منقطع ہیں۔ یہ ملاقات تہران اور واشنگٹن کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکرات کے دوران ہوئی۔

حال ہی میں وال اسٹریٹ جرنل نے ایرانی حکام اور عرب ثالثوں کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات میں دیگر مطالبات کے ساتھ ’’مالیاتی ریلیف‘‘ بھی چاہتا ہے۔

اخبار سے گفتگو کرنے والے اور نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے حکام کے مطابق، تہران تقریباً 100 ارب ڈالر کے مغرب میں منجمد اثاثوں کا کچھ حصہ واپس حاصل کرکے معاشی دباؤ کم کرنا چاہتا ہے، جبکہ عالمی تیل مارکیٹ میں واپسی بھی اس کے اہداف میں شامل ہے۔

حالیہ دنوں میں تہران کے سینئر مذاکرات کار محمد باقر قالیباف بھی قطر گئے تھے، جہاں انہوں نے ایران کے منجمد اثاثوں اور آبنائے کی دوبارہ بحالی سے متعلق تفصیلات سمیت متنازع امور پر بات چیت کی۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ثالثی کرنے والے ممالک نے بتایا کہ قالیباف کے دورۂ قطر کے دوران اہم موضوعات میں بیرونِ ملک ایران کے منجمد اثاثوں میں سے 24 ارب ڈالر کی رہائی بھی شامل تھی، جو کل منجمد اثاثوں کا تقریباً ایک چوتھائی بنتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ہم نے ایران کے خلاف کارروائی پاکستان کی درخواست پر روکی۔ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران...

اُمید ہےکہ ایران امریکا امن معاہدہ جلد طے پا جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیرِاعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان...

ایران اور امریکا کے مابین مجوزہ امن معاہدے کے اہم نقاط کون کون سے ہیں ؟

خصوصی رپورٹ: ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ امن...

ایران امریکا معاہدے کے اہم نکات منظرعام پر آگئے،جنگ کے خاتمے، کے لیے متعدد تجاویز شامل

پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے ایران اور امریکا...