بجٹ میں عوام پر بوجھ کم سےکم ڈالنےکی کوشش جارہی ہے: وزیر خزانہ

Date:

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں حکومت کی کوشش ہوگی کہ عوام پر کم سے کم مالی بوجھ ڈالا جائے اور معاشی پالیسی کو زیادہ متوازن بنایا جائے۔

کمالیہ  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بار بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافہ کرنے کے بجائے ٹیکس انفورسمنٹ اور کمپلائنس کو بہتر بنانے پر زیادہ زور دیا جائے گا۔

ان کے مطابق حکومت مہنگائی میں کمی کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے اور معیشت کو استحکام کی طرف لے جانے کی کوشش جاری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فعال کردار ادا کر رہی ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا جا رہا ہے۔

محمد اورنگزیب نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ تنقید برائے تنقید کے بجائے ملک کے معاشی استحکام کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں۔

انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے گندم کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہے، بعض کاشتکاروں نے پیداوار 60 سے 70 من فی ایکڑ تک حاصل کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف زرعی شعبے کے مسائل سے مکمل آگاہ ہیں اور اگر پاکستان میں زرعی پیداوار میں اضافہ ہوا تو برآمدات کے امکانات میں بھی نمایاں بہتری آ سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

عمان برتاؤ ٹھیک کرے ورنہ تباہ کر دیں گے، امریکی صدر کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں...

پاکستان کےامریکا اور چین دونوں سے بہترین تعلقات ہیں,سفارتکاری اسی کانام ہے: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا...