گوادر کے نیو انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ساؤتھ ائیر کی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی کے ساتھ لینڈ کر گئی۔گوادر ائیرپورٹ حکام اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے ساؤتھ ائیر کی پہلی آزمائشی پرواز کا بھرپور خیر مقدم کیا۔
کامیاب لینڈنگ گوادر کی فضائی رابطہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم پیشرفت قرار دی جارہی ہے۔
اس آزمائشی پرواز کے بعد گوادر میں ملکی و بین الاقوامی پروازوں کے باقاعدہ آغاز کی راہ ہموار ہوگی۔
دوسری جانب گوادر ائیرپورٹ کا آپریشنل ہونا ملکی معیشت کی بحالی اور ترقی کیلئے ایک اہم محرک ثابت ہوگا۔


