غیر ملکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے بیلسٹک میزائل کے ذریعے کویت میں موجود امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا۔
رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ حملےمیں 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں،جبکہ دو ایم کیو 9 ڈرونز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بلوم برگ کےمطابق ایران نےگزشتہ روزکویت پر فتح110 نامی بیلسٹک میزائل فائر کیا تھا،تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر تفصیلات اور آزاد تصدیق تاحال سامنے نہیں آسکی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کویت کے فضائی دفاعی نظام نے گوکہ ایک فتح-110 میزائل کو فضا میں تباہ کر دیا تھا تاہم اس کے ملبے کے کچھ حصے علی السالم ایئر بیس پر گرے، جس کے باعث نقصان اور زخمی ہونے کے واقعات پیش آئے۔
یہ اطلاعات ایران کے اس بیان کے بعد سامنے آئیں جس میں تہران نے جمعرات کو کہا تھا کہ اس نے امریکی خلاف ورزیوں کے جواب میں ایک امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔
اگرچہ ایران نے حملے کا مقام واضح نہیں کیا تھا تاہم کویت نے اپنے علاقے پر ایرانی ڈرون اور میزائل حملے کی شدید مذمت کی تھی


