بلوچستان کی ترقی کا اہم سنگِ میل، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہلی پرواز لینڈ کر گئی

Date:

گوادر کے نیو انٹرنیشنل  ائیر پورٹ پر ساؤتھ ائیر کی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی کے ساتھ لینڈ کر گئی۔گوادر ائیرپورٹ حکام اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے ساؤتھ ائیر کی پہلی آزمائشی  پرواز کا بھرپور خیر مقدم کیا۔

کامیاب لینڈنگ گوادر کی فضائی رابطہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم پیشرفت قرار دی جارہی ہے۔

اس آزمائشی پرواز کے بعد گوادر میں ملکی و بین الاقوامی پروازوں کے باقاعدہ آغاز کی راہ ہموار ہوگی۔

دوسری جانب گوادر ائیرپورٹ کا آپریشنل ہونا ملکی معیشت کی بحالی اور ترقی کیلئے ایک اہم محرک ثابت ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related