مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم پیش رفت

Date:

آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم پیش رفت،، سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس یکم جون کو طلب کر لیا گیا،جس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ، معاشی اہداف اور ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ لیا جائے گا

بجٹ 2026-27 کی تیاریوں کے سلسلے میں سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی، یعنی اے پی سی سی کا اہم اجلاس یکم جون کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ہوگا، جس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ اور معاشی اہداف پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام، یعنی پی ایس ڈی پی کے لیے 1126 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز زیر غور آئے گی، جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 4 فیصد رکھنے کی سفارش بھی متوقع ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبوں کے نمائندے شرکت کریں گے اور وفاقی و صوبائی ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اے پی سی سی کی سفارشات قومی اقتصادی کونسل کو بھجوائی جائیں گی، جس کا اجلاس 3 جون کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت متوقع ہے۔

حکام کے مطابق ترقیاتی ترجیحات، اقتصادی نمو اور آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لیے یہ اجلاس بجٹ سازی کے عمل میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مانسہرہ سے چلاس موٹروے میں کیا کچھ شامل ہوگا؟

وفاقی وزیر کو اجلاس کے دوران ملک میں جاری...

امریکی ارکان کانگریس نے ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کی قرارداد منظور کردی

امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان میں ایران کے خلاف...