مشرق وسطیٰ بحران کے اثرات: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ

Date:

 مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ چند ماہ کے دوران نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 3 اپریل سے 30 مئی کے دوران پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 77 روپے 63 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ اسی مدت میں ڈیزل کی قیمت میں 139 روپے 57 پیسے کی بڑی کمی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت 258.17 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 275.7 روپے فی لیٹر مقرر تھی۔ تاہم بعد ازاں عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں کے باعث قیمتیں بڑھ کر 3 اپریل کو پیٹرول 458.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 520.35 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئیں۔

بعد ازاں حکومت کی جانب سے قیمتوں میں رد و بدل کے بعد 30 مئی کو پیٹرول کی قیمت 381.78 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی، جبکہ ڈیزل بھی 380.78 روپے فی لیٹر کی سطح پر مستحکم رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق فروری کے مقابلے میں اب بھی پیٹرول کی قیمت میں 123 روپے 61 پیسے اضافہ برقرار ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 105 روپے 8 پیسے زیادہ ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال مستقبل میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مانسہرہ سے چلاس موٹروے میں کیا کچھ شامل ہوگا؟

وفاقی وزیر کو اجلاس کے دوران ملک میں جاری...

امریکی ارکان کانگریس نے ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کی قرارداد منظور کردی

امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان میں ایران کے خلاف...