پاکستان نے ایران۔امریکا کشیدگی میں ثالثی کا کردار ادا کیا، امن و استحکام اولین ترجیح رہی: سکیورٹی ذرائع

Date:

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے معاملے میں ایک نہایت پیچیدہ اور حساس سفارتی کردار ادا کیا، جس کا بنیادی مقصد خطے میں امن اور استحام کو یقینی بنانا تھا۔

اعلیٰ سکیورٹی حکام نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ پاکستان نے اس معاملے میں ثالث کا کردار ادا کیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی توجہ صرف خطے میں امن اور استحکام کے قیام پر مرکوز رہی۔ ذرائع کے مطابق اگر یہ تنازع مزید بڑھتا تو اس کے سنگین علاقائی اور عالمی نتائج سامنے آسکتے تھے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خاموش سفارت کاری کو ترجیح دی اور ثالثی کے تمام تقاضے پورے کیے۔ ان کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ عالمی برادری کو بھی پاکستان کی سفارتی کوششوں اور کردار کا ادراک ہو رہا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ یہ ایک ایسی جنگ تھی جسے پاکستان نے حکمت، تدبر اور مؤثر سفارت کاری کے ذریعے بغیر لڑے جیتا۔

ذرائع کے مطابق قطر، سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور متحدہ عرب امارات نے بھی امن کی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستان کی کاوشوں کا ساتھ دیا۔ تاہم بعض عناصر اب بھی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ اسرائیل کے بین الاقوامی میڈیا پر اثر و رسوخ کا بھی حوالہ دیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاکستان کے ایران، سعودی عرب، امریکا اور یو اے ای سمیت تمام متعلقہ ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات ہیں اور انہی روابط کو بروئے کار لاتے ہوئے امن کی راہ ہموار کی گئی۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے بھارت کے دورے سے متعلق سوال پر ذرائع نے کہا کہ پاکستان ایسے معاملات کو تنگ نظری سے نہیں دیکھتا اور تمام ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related