امریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے براہِ راست رابطوں کا فیصلہ، دوحہ میں اہم ملاقات متوقع

Date:

امریکا نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ براہِ راست رابطے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک برطانوی نیوز ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی سینٹرل کمان (سینٹ کام) اور ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے حکام کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات متوقع ہے۔

جے ڈی وینس کے مطابق مجوزہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کم کرنے، اعتماد سازی، معاشی مراعات اور مستقبل کے ممکنہ تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات نے بھی ایران کے ساتھ ایسے نئے سفارتی اور سکیورٹی رابطے قائم کیے ہیں جو اس سے قبل موجود نہیں تھے، اور ان رابطوں میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ براہِ راست رابطے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹیکس عائد کرنے کا حق نہیں رکھتا۔

خلیجی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی میں کسی قسم کی رکاوٹ یا آمدورفت کی بندش کسی بھی معاہدے کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ ہونے والے کسی بھی ممکنہ معاہدے میں خلیجی اتحادی ممالک کی سلامتی اور تحفظ کو بھی بنیادی اہمیت دی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related