عمان کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دوبارہ بڑھ گئیں

Date:

عمان کے جنوب مشرقی ساحلی علاقے کے قریب ایک کارگو جہاز پر نامعلوم پروجیکٹائل حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق حملہ عمان کے ساحل سے تقریباً ساڑھے سات ناٹیکل میل کے فاصلے پر موجود ایک تجارتی جہاز پر کیا گیا۔ نامعلوم پروجیکٹائل جہاز کے اگلے حصے سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں جہاز کو نقصان پہنچا، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بحری حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات بڑھ گئے، جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا۔

رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 1.52 ڈالر یا 2.1 فیصد اضافے کے بعد 75.26 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت 1.58 ڈالر یا 2.3 فیصد اضافے کے ساتھ 71.92 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اس سے ایک روز قبل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 27 فروری کے بعد اپنی کم ترین سطح پر بند ہوئی تھیں، تاہم عمان کے قریب پیش آنے والے اس واقعے نے ایک بار پھر توانائی کی عالمی منڈی میں بے یقینی پیدا کر دی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں نے دوبارہ اوپر کی جانب رخ کر لیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related