قطر نے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دے دیا

Date:

قطر نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ال رکایات آئل ٹینکر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کی ذمہ داری ایران پر عائد کر دی ہے۔

قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ تجارتی آئل ٹینکر کو نشانہ بنانا بین الاقوامی بحری جہاز رانی، عالمی توانائی کی فراہمی اور خطے کی سلامتی کے خلاف ایک سنگین جارحیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملہ بین الاقوامی قانون، خصوصاً بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں آزادانہ اور محفوظ بحری آمدورفت سے متعلق قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ماجد الانصاری نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ایسے تمام اقدامات بند کرے جو علاقائی سلامتی، بین الاقوامی بحری جہاز رانی اور عالمی توانائی کی سپلائی کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔

قطری ترجمان نے مزید کہا کہ قطر اس حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے تمام نقصانات کی مکمل ذمہ داری ایران پر عائد کرتا ہے۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے قطر کے ان الزامات پر تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی مسقط پہنچ گئے، عمانی حکام نے استقبال کیا

مسقط: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سرکاری...

تہران کے مشرقی علاقے میں دھماکوں کی اطلاعات، ایرانی میڈیا

تہران: ایرانی میڈیا نے صوبہ تہران کے مشرقی علاقوں...