امریکی وزارت جنگ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا جرمنی میں تعینات اپنے تقریباً 5 ہزار فوجیوں کو واپس بلائے گا۔ پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق فوجیوں کا یہ انخلا آئندہ 6 سے 12 ماہ کے دوران مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جرمن چانسلر کے درمیان ایران سے متعلق جنگی صورتحال پر حالیہ دنوں میں سخت بیانات اور اختلافات دیکھنے میں آئے تھے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جرمنی سے امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی یورپ میں امریکی فوجی حکمتِ عملی اور نیٹو اتحادیوں کے ساتھ تعلقات پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔
امریکا کی جانب سے اس فیصلے کو خطے میں بدلتی ہوئی سکیورٹی ترجیحات اور عالمی سیاسی صورتحال کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔


