روسی خبر ایجنسی کے مطابق ایک کشیدہ بحری واقعے میں ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے ایک امریکی آئل ٹینکر کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی ٹینکر نے آبنائے ہرمز کے حساس آبی راستے سے گزرنے کی کوشش کی، تاہم ایرانی فورسز کی جانب سے وارننگ فائر کیے جانے کے بعد جہاز نے راستہ تبدیل کرتے ہوئے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا۔
روسی خبر ایجنسی کے مطابق اسی دوران بندر عباس کے قریب ایک علیحدہ واقعہ بھی پیش آیا جس میں امریکی جانب سے مبینہ طور پر حملہ کیا گیا، تاہم اس واقعے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یہ اطلاعات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب آبنائے ہرمز میں کشیدگی پہلے ہی عروج پر ہے اور خطے میں بحری سلامتی کے حوالے سے عالمی خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔
تاحال امریکی یا ایرانی حکام کی جانب سے ان دعوؤں کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔


