سپریم کورٹ:بحریہ ٹاؤن کی حکمِ امتناع کی درخواست مسترد،وکیل کو ریفرنسز کی نقول جمع کرانے کا حکم

Date:

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی حکمِ امتناع کی درخواست مسترد کر دی ہے اور اس کے وکیل کو بحریہ ٹاؤن کے خلاف دائر نیب ریفرنسز کی نقول عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔دنیا نیوز کے مطابق، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس امین الدین نے کہا کہ دوسری جانب کو سن کر ہی فیصلہ کریں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 13 اگست تک ملتوی کر دی، جس روز مرکزی اور متفرق درخواستوں پر سماعت ہو گی۔جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ آج صرف متفرق درخواستیں سماعت کے لیے مقرر تھیں، مرکزی اپیلیں ابھی فکس نہیں ہوئیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نیب ریفرنسز کی کاپیاں بھی اپیلوں کے ساتھ لگائی جائیں تاکہ عدالت کو اصل مالی بدعنوانی کا اندازہ ہو سکے۔جسٹس نعیم افغان نے مزید بتایا کہ ملزمان نے نیب کے ساتھ پلی بارگین کی تھی اور اس کے تحت 8 پراپرٹیز نیب کے حوالے کی گئی تھیں۔ اب ملزم کا مؤقف ہے کہ پلی بارگین دباؤ میں کی گئی تھی اور اس کے خاتمے کی درخواست چیئرمین نیب کو دی گئی ہے۔ عدالت نے کہا کہ چونکہ پلی بارگین ختم کرنے کی درخواست دی گئی ہے، اس لیے کیس اب دوبارہ ابتدائی مرحلے پر آ گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی افواج ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کیلئےمکمل طور پر تیار ہیں،ڈین کین

واشنگٹن: امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ڈین کین...

ایران نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملےکیے تو سخت جواب دیا جائیگا،پیٹ ہیگستھ

واشنگٹن: امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے آبنائے ہرمز...

آبنائےہرمز عالمی گزرگاہ ہے، اسے کوئی بھی ملک کنٹرول نہیں کرسکتا،مارکو روبیو

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ  مارکو روبیو نے کہا ہے...

آبنائے ہرمز میں ایران کی بادشاہی،ایک وارننگ کال پر امریکی جنگی جہاز رفو چکر

ایرانی بحریہ نے مبینہ طور پر ایک امریکی جنگی...