اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے عمران خان کی متاثرہ آنکھ کا معائنہ کیا

Date:

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی متاثرہ آنکھ کا تفصیلی معائنہ کیا۔

میڈیکل ٹیم میں ریٹینا اسپیشلسٹ ندیم قریشی کے علاوہ ماہر امراض چشم ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر اوصل بھی شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم جدید طبی آلات سے لیس گاڑی کے ساتھ جیل پہنچی اور جیل اسپتال کے عملے کی معاونت سے طبی معائنہ مکمل کیا گیا، جس کا مقصد سابق وزیراعظم کی آنکھ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا اور فالو اپ علاج کے حوالے سے مشورہ دینا تھا۔

معائنے کے بعد میڈیکل ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق اسی دوران بشریٰ بی بی کی بھی عمران خان سے ملاقات کرائی گئی جو جیل کے کانفرنس روم میں تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات جیل مینول کے قواعد کے مطابق کرائی گئی جس میں بشریٰ بی بی نے عمران خان کی متاثرہ آنکھ کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی افواج ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کیلئےمکمل طور پر تیار ہیں،ڈین کین

واشنگٹن: امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ڈین کین...

ایران نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملےکیے تو سخت جواب دیا جائیگا،پیٹ ہیگستھ

واشنگٹن: امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے آبنائے ہرمز...

آبنائےہرمز عالمی گزرگاہ ہے، اسے کوئی بھی ملک کنٹرول نہیں کرسکتا،مارکو روبیو

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ  مارکو روبیو نے کہا ہے...

آبنائے ہرمز میں ایران کی بادشاہی،ایک وارننگ کال پر امریکی جنگی جہاز رفو چکر

ایرانی بحریہ نے مبینہ طور پر ایک امریکی جنگی...