امریکا نے ناکا بندی جاری رکھی توفیصلہ کن جواب کا سامنا کرنا پڑے گا،ایران خاتم النبیا ہیڈ کوارٹر کی دھمکی

Date:

ایران کی مشترکہ فوجی کمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر نے خطے میں امریکی فوجی سرگرمیوں پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی افواج نے ناکا بندی اور سمندری دباؤ کی کارروائیاں جاری رکھیں تو انہیں ایران کی مسلح افواج کی جانب سے فیصلہ کن جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکا ماضی میں بھی ایران کی عسکری صلاحیتوں کا مشاہدہ کر چکا ہے اور اگر ایک مرتبہ پھر کشیدگی بڑھانے کی کوشش کی گئی تو اس کے نتائج زیادہ سنگین ہوں گے۔

ایرانی فوجی کمان نے واضح کیا کہ وہ خطے میں دشمن کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور آبنائے ہرمزپر اپنا کنٹرول برقرار رکھے گا۔

بیان کے مطابق اگر امریکی یا اسرائیلی افواج کی جانب سے دوبارہ کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو ایران پہلے سے زیادہ سخت اور مؤثر ردِعمل دے گا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران امریکا مذاکرات: ٹرمپ کا بیان، وٹکوف اور کشنر کا پاکستان دورہ منسوخ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ...

ایرانی ذرائع: امریکا کے زائد مطالبات ناقابلِ قبول، ایران کا واضح مؤقف

ایرانی سفارتی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ امریکا...

ایرانی وزیر خارجہ: پاکستان کا دورہ سودمند، امریکا کی سفارتی سنجیدگی پر سوال برقرار

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے حالیہ دورۂ...

تہران امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات ہرگز قبول نہیں کرے گا،ایران کے سفارتی ذرائع

ایران کے سفارتی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ...