امریکا کا جرمنی سےاپنے 5 ہزار فوجیوں کو نکالنے کا اعلان

Date:

امریکی وزارت جنگ  نے اعلان کیا ہے کہ امریکا جرمنی میں تعینات اپنے تقریباً 5 ہزار فوجیوں کو واپس بلائے گا۔ پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق فوجیوں کا یہ انخلا آئندہ 6 سے 12 ماہ کے دوران مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جرمن چانسلر کے درمیان ایران سے متعلق جنگی صورتحال پر حالیہ دنوں میں سخت بیانات اور اختلافات دیکھنے میں آئے تھے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جرمنی سے امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی یورپ میں امریکی فوجی حکمتِ عملی اور نیٹو اتحادیوں کے ساتھ تعلقات پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

امریکا کی جانب سے اس فیصلے کو خطے میں بدلتی ہوئی سکیورٹی ترجیحات اور عالمی سیاسی صورتحال کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ایران ڈیل سے متعلق بڑا دعویٰ:

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس  نے ایران  ڈیل...

حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7فیصد اضافے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ...

حکومت نےمالی سال 2026-27 کا 18 ہزار 771 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کر دیا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں...