سپریم لیڈر کے فرمان کے مطابق ہر خطرے کا مقابلہ کریں گے،ایرانی آرمی چیف

Date:

ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایرانی فوج ہر قسم کے خطرات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے اور ملک کے دفاع میں اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہی ہے۔

اپنے بیان میں ایرانی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آج ایران کی فوج پہلے سے زیادہ مضبوط، منظم اور دفاعی صلاحیتوں سے لیس ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم لیڈر کی ہدایات اور ایرانی قوم کے اعتماد کی روشنی میں فوج ملکی خودمختاری، سرحدوں کے تحفظ اور قومی سلامتی کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار کھڑی ہے۔

میجر جنرل امیر حاتمی کے مطابق ایران نے گزشتہ جنگوں، خصوصاً آٹھ سالہ ایران عراق جنگ اور حالیہ علاقائی کشیدگیوں سے اہم تجربات حاصل کیے ہیں، جن کی بنیاد پر دفاعی تیاریوں اور عسکری صلاحیتوں کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایرانی فوج کسی بھی ممکنہ خطرے یا سازش کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related