اقوام متحدہ میں چین کے سفیر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان آئندہ ملاقات میں ایران امریکا جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کی صورتحال اہم ترین ایجنڈا ہوں گے۔
اپنے بیان میں چینی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی، خطے میں جنگ بندی کی کوششیں اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش چین کی ہنگامی ترجیحات میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں دونوں عالمی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ان معاملات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
چینی سفیر کے مطابق خطے میں استحکام، عالمی توانائی کی ترسیل اور بین الاقوامی تجارت کے تناظر میں آبنائے ہرمز کی صورتحال انتہائی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان 14 اور 15 مئی 2026 کو بیجنگ میں اہم ملاقات شیڈول ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔


