گوجرانوالہ میں انوکھی بارات، دلہا ٹریکٹر پر بارات لیکر شادی ہال پہنچ گیا۔

Date:

 گوجرانوالا میں ایک انوکھی بارات اُس وقت توجہ کا مرکز بن گئی جب دلہا ٹریکٹر پر سوار ہو کر شادی ہال پہنچ گیا۔

دلہا زوہیب حسن نے اپنی بارات کیلئے ٹریکٹر کو خوبصورتی سے سجا رکھا تھا اور خود اسے چلاتے ہوئے دلہن لینے پہنچا۔ اس منفرد انداز نے بارات کے شرکا اور شہریوں کی توجہ حاصل کرلی۔

اس موقع پر زوہیب حسن کا کہنا تھا کہ وہ پیشے کے اعتبار سے زمیندار ہیں اور چونکہ ٹریکٹر ٹرالی اُن کی اپنی ہے، اس لیے انہوں نے اسے سجا کر بارات لے جانے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب دلہا کے منفرد انداز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین اس دلچسپ بارات پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related