ایرانی وزارت خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے پاکستان کے ذریعے ایران کی 14 نکاتی تجاویز کا باضابطہ جواب بھجوا دیا ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کے مطابق تہران اس امریکی جواب کا تفصیلی جائزہ لے رہا ہے اور مختلف پہلوؤں پر غور جاری ہے۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران کا 14 نکاتی منصوبہ بنیادی طور پر جنگ کے خاتمے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے سے متعلق ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ مرحلے میں ایرانی تجاویز میں جوہری مذاکرات شامل نہیں ہیں۔ایرانی ترجمان نے مزید کہا کہ ایران خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے سفارتی راستے کو اہم سمجھتا ہے، تاہم قومی مفادات اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔


