آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور کرلی، وزیرِ خزانہ کا اعلان

Date:

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دے دی ہے، جس کی تصدیق وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کی۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر ای ایف ایف پروگرام کے تحت جاری کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کیلئے مزید 20 کروڑ ڈالر دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جائزہ مشن نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد قرض کی قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔

موجودہ پروگرام کے تحت پاکستان کو اب تک مجموعی طور پر 3.3 ارب ڈالر مل چکے ہیں، جبکہ پاکستان نے ستمبر 2024 میں 37 ماہ کیلئے ای ایف ایف پروگرام حاصل کیا تھا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 27 مارچ کو طے پایا تھا، جس کے بعد آج اس اہم قسط کی منظوری دی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related